تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گستاخانہ مواد کے خلاف مسلم ممالک متحد، احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ تمام مسلم ممالک حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے ناموس کے تحفظ کے لیے متحدہ ہوکر احتجاج کریں گے اور گستاخانہ مواد کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت مسلم ممالک کےسفیروں کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے حوالے سے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا جائے گا

اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خارجہ گستاخانہ مواد روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے اور مسلم ممالک کے سفیروں سے اس حساس معاملے پر رائے بھی لی جائے گی اور اُس کی روشنی میں معاملہ اقوامِ متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلم ممالک کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ عرب لیگ، او آئی سی، سیکریٹری جنرلز کو باضابطہ ریفرنسز بھی بھجوائے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام مسلم ممالک نے طے کیا کہ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے گستاخانہ مواد کا مؤثر اور بھر پور جواب دیا جائے گا اور اس معاملے پر تمام اسلامی ممالک متحد ہوکر احتجاج بھی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -