تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نا اہل سابق وزیراعظم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف لندن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم  نوازشریف لندن سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت موجود تھی۔

ذرائو کے مطابق راجہ ظفرالحق، سعد رفیق، چوہدری تنویر، طارق فضل چوہدری، مشاہداللہ خان، آصف کرمانی، میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت دیگر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔

نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ کے راول لاؤںج میں مختصر قیام کیا جہاں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور پھر 56 گاڑیوں کےشاہانہ قافلے میں ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے پنجاب ہاؤس پر سابق وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔

نوازشریف نے پنجاب ہاؤس میں پارٹی کا غیر رسمی اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں سیاسی صورت حال اور احتساب عدالت میں پیشی کے امورپرغورکیا جائے گا۔

نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کریں گے۔ نوازشریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔


نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ان کے وکیل سےکہا تھا کہ ان کے موکل اگر تین نومبرکوسماعت پرعدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -