تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

قومی اسمبلی اجلاس: نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ مکمل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد آج نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جارہا جس کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہورہا ہے۔ اجلاس میں قائد ایوان منتخب کرنے کے لیے رائے شماری کا عمل مکمل ہوگیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ حکومت کو جمعیت علمائے اسلام ف کی حمایت بھی حاصل ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام دیا گیا ہے۔ انہیں ق لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سید نوید قمر نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم اجلاس سے کچھ دیر قبل خورشید شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ بھی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

آج صبح مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس کے بعد ایم کیو ایم نے وزارت عظمیٰ کے لیے شاہد خاقان عباسی کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان

یاد رہے کہ 342 ارکان کے ایوان میں وزیر اعظم کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172 ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کے لیے 233 نشستوں کی حمایت پہلے ہی حاصل کر چکی ہے۔


Comments

- Advertisement -