تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس منجمد، جائیداد کی منتقلی پر پابندی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے تمام اثاثے منجمد کردیے، اب شریف خاندان بینکوں سے اپنی رقوم نہیں نکال سکتا اور اپنی جائیداد فروخت یا کسی اور کے نام منتقل نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے بعد نیب نے ملک بھر کے تمام اداروں کو شریف خاندان کے پانچ افراد سابق وزیراعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بیٹے حسن اور حسین نواز کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔


اسی سے متعلق:اسحق ڈارکے بینک اکاؤنٹس منجمد، جائیداد کی فروخت پرپابندی


نیب نے یہ حکم نامہ ملک بھر کے تمام بینکوں اور جائیداد سے متعلق تمام شہری اداروں سی ڈی اے، ڈی ایچ اے، ایل ڈی اے اور دیگر کو ارسال کردیا ہے، یہ خط ان اداروں کو 18 ستمبر کو ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کو منجمد کردیا جائے خلاف ورزی کی صورت میں اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مکمل خبر ویڈیو میں:

حکم نامہ ملنے کے بعدم تمام بینکوں نے شریف خاندان کے نام پر کھلے تمام بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا ہے اب شریف خاندان نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک ان بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال یا منتقل نہیں کرسکیں گے۔

اسی طرح جائیداد سے متعلق تمام اداروں نے شریف خاندان کے نام پر رجسٹرڈ تمام گھر، اراضی منجمد کردی ہے اب یہ زمینیں، پلاٹ یا دیگر پراپرٹیز کسی کے نام منتقل یا فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب لاہور نے اس ضمن میں ان پانچوں کو خطوط ارسال کردیے ہیں جو کہ ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے جاری کیے گئے۔

شریف خاندان کی ساری جائیداد ملک سے باہر ہے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب

سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب راجا عامر نے کہا کہ نیب کے خطوط سے شریف خاندان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ شریف خاندان کے تمام اثاثے ملک سے باہر ہیں، نیب کے پاس شریف خاندان کی جائیداد ضبط کرنے کا اختیار موجود ہے، نیب صرف خانہ پوری کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب میں قانون ہے  کہ کیس شروع ہوتے ہی اثاثے منجمد کردیے جاتے ہیں یہ تو اب ہوا ہے، نیب کا قانون ہے کہ اثاثوں کی خریدو فروخت نہیں ہوسکتی اسی طرح چیئرمین نیب کے پاس نواز شریف کی گرفتاری کے اختیارات بھی موجود ہیں۔

شریف خاندان کو سزا بھی ہوسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے،ان کے اثاثے منجمد ہوسکتے ہیں تو سزا بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو مالی نقصان کے ساتھ سیاسی نقصان ضرور ہوگا اور شریف خاندان سیاست سے باہر ہوجائے گا اور اگر کوئی نیا این آر او نہیں بنا تو شریف خاندان کے لیے مشکلات ہوں گی۔

مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ن لیگی اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے بچ  نہیں سکتے، شریف فیملی کے پاس الزامات کے جواب میں کوئی ثبوت نہیں

Comments

- Advertisement -