تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

احتساب عدالت میں نوازشریف کے بچوں کےناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف  پرآج  فردِ جرم عائد نہ  ہوسکی ‘ حسن ‘ حسین نواز‘ مریم صفدر اور کیپٹن صفدر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق آج بروز پیر پاناما کیس میں نا اہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف  دوسری بارعدالت میں پیش ہوئے‘ ان کے خلاف تین ریفرنسز کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران تمام ملزمان کے موجود نہ ہونے کی بنا پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے دیگر ملزمان کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نے آج  آف شورکمپنیزکےقیام‘ العزیزیہ اسٹیل مل اورلندن فلیٹس کے معاملے پرقومی احتساب بیورو نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف پرفردِجرم  عائد کرنا تھی‘ تاہم نواز شریف کے بچوں کی غیرموجودگی کے سبب  عدالت کی کارروائی موخر کردی گئی۔

چھبیس ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں نواز شریف  کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثناء کی  درخواست کی گئی تھی تا ہم اس پر بھی آج بات نہیں کی گئی۔

نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے

نیب عدالت نے حسین نواز،حسن نواز،مریم صفدر اورکیپٹن(ر)صفدر کو بھی طلب کررکھا تھا ‘ تاہم وہ لندن سے نہیں آئے اور عدالت میں موقف پیش کیا گیا کہ کلثوم نواز کی طبعیت کی ناسازی کی بنا پر بچے وہاں قیام پذیر ہیں۔

سابق وزیراعظم کی آمد کےموقع پر پنجاب ہاؤس سےعدالت تک سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے ‘ نوازشریف 20 سے 25 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ عدالت پہنچے تھے اور اسی پروٹوکول میں واپس روانہ ہوگئے۔

ان کے ہمراہ وفاقی وزراء سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی‘ اس موقع پر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے رینجرز نےجوڈیشل کمپلکس کا چارج سنبھال لیا اور نواز شریف کی سیکیورٹی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -