تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

حدیبیہ پیپر ملز، اسحاق ڈار کے خلاف بحثیت ملزم تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف  بحیثیت ملزم حدیبیہ پیپر ملز کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا اور اب وفاقی وزیرخزانہ سے بحثیت ملزم تحقیقات شروع کی جارہی ہیں۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار حدیبیہ پیپر کیس میں وعدہ معاف گواہ تھے، عدالت کی جانب سے ریفرنس منسوخ ہونے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ گواہ سے ملزم بن گئے۔

مزید پڑھیں: عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ماضی میں اپنی جان بچانے کے لیے گواہ بنے تھے، ہمیشہ کہا حدیبیہ پیپر کیس سب سے بڑی کرپشن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے مگر ابھی کرپشن کے اور بھی مقدمات سامنے آئیں گے کیونکہ پورے خاندان نے اپنے نام پر جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے دوران حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق کئی دستاویزات سامنے آئی تھیں جس کی بنیاد پر عدالت نے نیب کو اس مقدمے کی ازسرنو تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حدیبیہ کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، شریف خاندان اور وفاقی وزرا نے اس اقدام کو اپنے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

 

 

Comments

- Advertisement -