تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

روم: مسلم خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کردیا گیا

روم: اٹلی سے لندن جانے والی انڈونیشیا کی ملسمان خاتون مسافر کے ساتھ ائیرپورٹ انتظامیہ نے بدتمیزی کی اور انہیں کا حجاب اترانے کے لیے مجبور کیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر روم سے لندن جانے والی پرواز میں انڈونیشیا کی خاتون شہری کے ساتھ ائیرپورٹ انتظامیہ نے بدتمیزی کی اور اُن کو حجاب اترانے کے لیے بھی مجبور کی۔

متاثرہ خاتون آگہنیا ادزکیا نے اپنی فیس بک پر لکھا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے  ائیرپورٹ انتظامیہ نے اُن کے ساتھ امتیازی سلوک برتا اور حجاب، دستانیں اتروانے پر زور دیا۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

اس ضمن میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ائیرپورٹ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کررہی ہیں اور انہیں حجاب کرنے کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے حجاب کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے خاتون سے درخواست کی کہ وہ اسے اتار دیں مگر جب خاتون نے انہیں صفائی پیش کی تو انہوں نے زبردستی کر کے حجاب اتروا دیا۔

ویڈیو دیکھیں

ائیرپورٹ پر تعینات خواتین اہلکاروں نے انڈونیشیاء کی خاتون شہری سے کہا کہ ’’حجاب میں آپ محفوظ نہیں اور ہمٰیں خدشہ ہے کہ آپ اپنے بالوں میں کچھ چھپا کر لے جانے کی خوشش کررہی ہیں، لہذا اسے اتارے بغیر آپ کو کلیئر قرار نہیں دیا جاسکتا‘‘۔

اہلکاروں کے مؤقف کو سننے کے بعد آگہنیا نے  حجاب اتارنے سے انکار کیا اور اپنے ساتھ سیکیورٹی کمرے میں لے جاکر تلاشی دینے کی رضامندی ظاہر کی تاہم اہلکاروں نے زبردستی کر کے حجاب اتراوادیا۔


اگرآپ کو یہ خبرپسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -