تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ممبئی حملہ کیس، مودی حکومت راہ فرار اختیار کرنے لگی

اسلام آباد: بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں طلب کیے گئے 24 گواہان کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، بھارت کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر کیس 10 ماہ سے التوا کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق ممبئی حملہ کیس میں طلب کیے گئے 24 بھارتی شہریوں کو بھارت  کی حکومت نے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، مودی سرکار کا کہنا ہےکہ امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث بھارتی شہریوں کو پاکستان بھیجنا ناگزیر ہے۔

بھارتی حکومت نے پاکستان کو جوڈیشل کمیشن بھارت بھیجنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی وہاں آکر 24 گواہان کے بیانات لے کر اُن پر جراح کر سکتی ہے۔

یاد رہے ممبئی حملہ کیس میں 68 پاکستانی گواہان کے بیانات اورجراح مکمل کیا جاچکا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے مارچ 2016 میں 24 بھارتی گواہان کو سمن جاری کیا تھا تاہم بھارت کے انکار کے بعد اب کیس التوا کا شکار ہوگیا ہے۔

واضح رہے بھارت کی جانب سے 2008 کے ممبئی حملے کا الزام فوراً ہی پاکستان پرعائد کیا گیا تھا تاہم اب تحقیقات کے لیے مودی سرکار گواہان پیش کرنے سے گھبرا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -