تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایم کیوایم پاکستان کاآج عائشہ منزل سے یادگارشہداتک مارچ منسوخ

کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے آج یادگارشہداتک مارچ منسوخ کردیا، فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے ہمراہ آج یادگار شہدا پرحاضری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے آج عائشہ منزل سے یادگارشہدا تک مارچ منسوخ کردیا، جس کے بعد فاروق ستار،رابطہ کمیٹی کے ہمراہ آج یادگار شہدا پر حاضری دینگے۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کارکنان یادگار شہدا پر نہیں جائیں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی حاضری کے پیش نظر عزیزآباد اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں  اور رینجرز نفری یادگار شہدا کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئی ہے جبکہ رینجرز جوانوں کو یاد گار شہدا کے اطراف تعینات کردیا گیا ہے۔

پولیس نےعائشہ منزل سے یادگارشہدا جانے والا راستہ بند کردیا۔


مزید پڑھیں :  فاروق ستار نے سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لے لیا


گذشتہ روز سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کل 3بجےعائشہ منزل سے یادگارشہدا تک مارچ کرینگے، شہدا کو تمام کارکنان، اہل خانہ اور رہنما خراج تحسین پیش کرینگے، شہداکی قربانیوں کوکسی قیمت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -