تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا: مودی کا اعتراف

نئی دہلی: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتراف کرلیا کہ مسئلہ کشمیر گالی یا گولی سے حل نہیں ہوگا۔

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نے مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھانے والی مودی سرکار کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ یوم آزادی پر اپنے خطاب میں نریندر مودی نے اعتراف کرلیا کہ مسئلہ کشمیر گالی یا گولی سے حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا۔

بھارت کی یوم آزادی کی مرکزی تقریب لال قلعہ میں ہوئی جہاں نریندر مودی نے خطاب کیا۔

خطاب سے قبل انہوں نے راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری دی۔

اپنے خطاب میں مودی نے یہ بھی کہا کہ مذہب یا عقیدے کے نام پر تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ’آزادی سے قبل نعرہ تھا، بھارت چھوڑ دو، آج ہم نعرہ لگاتے ہیں، بھارت جوڑو‘۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یا دہشت گردوں کے لیے نرمی اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مودی کا کہنا تھا، ’ہمیں اس رویے کو ختم کرنا ہوگا کہ ’چلتا ہے‘۔ ہمیں اس رویے کو اپنانا ہوگا کہ ’بدل سکتا ہے‘۔ بحیثیت قوم یہ ہمارے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔

خطاب کے بعد نریندر مودی نے وہاں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔

یوم آزادی کے موقع پر بھارت بھر میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی گئیں اور ترنگا لہرایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -