تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گائے کا تحفظ، مودی حکومت کا وزارت قائم کرنے پر غور

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء امت شاہ نے کہا ہے کہ گائے کے حوالے سے الگ وزارت قائم کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

بھارت کے شہر لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بے جے پی کے رہنماء نے کہا کہ گائے سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لیے سفارشات آرہی ہیں کہ اس متعلق ایک باقاعدہ وزارت قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات کی روشنی میں حکومت ملک بھر میں گائے کی دیکھ بحال اور تحفظ سے متعلق وزارت قائم کرنے کے بارے میں غور و خوض کررہی ہے جس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

پڑھیں: گائے کے بعد بھینس بھی مقدس: ذبح کرنے کے شبہ میں ہجوم کا بدترین تشدد

یاد رہے بھارت میں مودی حکومت آنے کے بعد سے ہندو انتہاء پسندوں نے اب تک کئی مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے اور اس کا گوشت رکھنے کے الزام میں تشدد کر کے شہید کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت، گائے کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

بھارت کے مختلف علاقوں خصوصاً لکھنؤ میں گائے کے گوشت کی فروخت پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے جبکہ شدت پسند تنظیم ملک بھر میں گائے کے گوشت کی فروخت روکنے کا مطالبہ بھی کررہی ہے۔ مودی حکومت نے گائے کو تحفظ دینے کے لیے گزشتہ ماہ اُن کے باقاعدہ شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ انہیں ہر صورت تحفظ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: گائے کے نام پر مسلمانوں کا قتل، بھارت میں مظاہرے

واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی 2014 کی انتخابی مہم میں یہ وعدہ کیا تھا کہ بے جے پی کی حکومت آتے ہی بھارت میں گائے کے گوشت کی فروخت اور اس کے ذبیحہ پر پابندی لگا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -