تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کروڑ پتی حجام 150 لگژری گاڑیوں کا مالک

بنگلور: بھارت کے رمیش بابو نامی حجام 150 لگژری گاڑیوں کے مالک تو ہیں ہی مگر اب انہوں نے جرمنی سے مے بیک مرسڈیز کا نیا ماڈل جرمنی سے منگوا کر پورے انڈیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کے 45 سالہ رمیش بابو حجام کے ساتھ رینٹ اے کار کا کام بھی کرتے ہیں، کروڑ پتی حجام کے پاس 150 لگژری گاڑیاں ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں مرسڈیز کے نئے ماڈل کی گاڑی بھی جرمنی سے منگولی ہے جس کی قیمت بھارتی رقم کے حساب سے 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔

barber-2

رمیش بابو کے والد کا انتقال 9 برس کی عمر میں ہوا جس کے بعد انہوں نے گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے والد کے کاروبار کو سنبھالا اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حجام کا کام کیا۔

barber-3

بھارتی حجام کاروبار مصروفیات کے باعث تعلیم پر زیادہ توجہ نہ دے سکےتاہم انہوں نے ذہانت سے کام لیتے ہوئے تھوڑی تھوڑی رقم جمع کی اور ایک گاڑی خرید کر اُسے کرائے پر دے دیا جس کے بعد اُن کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ اور انہوں نے ایک اور گاڑی خرید لی۔

barber-1

جائیداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ رمیش بابو نے نئی گاڑیاں خریدنا شروع کردیں اور اب وہ حجام کے ساتھ ساتھ رینٹ اے کار سے بھی خاصی آمدنی حاصل کررہے ہیں، رمیش کے مطابق وہ روزانہ اپنی دکان پر پانچ گھنٹے کام کرتے ہیں اور حجامت کا معاوضہ فی کس 75 روپے وصول کرتے ہیں۔

barber-4

بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق رمیش بابو کے پاس رولز رائس، گیارہ مرسڈیز، 10 بی ایم ڈبلیوز، 3 آڈی اور دو جیگولر موجود ہیں جبکہ انہوں نے اپنے شوق کو دیکھتے ہوئے مرسڈیز کا نیا ماڈل بھی خرید لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -