منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کےقومی سلامتی کےمشیرعہدے سےدستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیرقومی سلامتی مائیکل فلن نےروسی سفیرسے رابطوں کی اطلاعات کےبعداپنےعہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےاپنے قومی سلامتی کےمشیر کےحوالے سےروسی سفیر سے رابطوں کی اطلاعات سامنے آنے پرجنرل مائیکل فلن عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

جنرل مائیکل فلن پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کی تھی۔

- Advertisement -

امریکی صدر کے قومی سلامتی کےمشیر فلن کے حوالےسے کہاجارہاہےکہ انہوں نےاپنی گفتگوسے متعلق حکام کو گمراہ کیا،جبکہ امریکی میڈیا کےمطابق وزارت انصاف نے وائٹ ہاؤس کو گذشتہ ماہ ہونے والے رابطوں کے متعلق آگاہ کیا تھا۔

امریکہ کے محکمہ انصاف کے ڈپارٹمنٹ نے وائٹ ہاؤس کو بتایاتھاکہ جنرل مائیکل فلن روس کی بلیک میلنگ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ اپنے مشیر کے روس سے روابط پر نظر رکھے ہیں: وائٹ ہاؤس

اس سے قبل گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کےترجمان شان اسپائسر کے بیان سے تھوڑی دیر قبل ہی وائٹ ہاؤس میں مشیر کیلی این کانوے نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو جنرل فلن پرمکمل اعتماد ہے۔

دوسری جانب روسی صدارتی ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفیر اورجنرل فلن نے پابندیاں اٹھانے کےبارے میں بات نہیں کی۔

واضح رہےکہ جنرل مائیکل فلن نے گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم میں امریکی فوجیوں سے رابطہ کروانے میں کامیابی دلوائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں