تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

لیجنڈ باکسرمحمد علی کی یادگارتصاویر

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی گذشتہ روز 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، یہ تو وہ ہر وقت کیمرے کی چکا چوند کی زد میں رہا کرتے تھے لیکن ان کی کچھ ایسی نایاب تصاویر بھی ہیں جنہیں دیکھ کرآپ حیران رہ جائیں گے۔

محمد علی جنوری 1942 میں پیدا ہوئے،ان کا پیدائشی نام کیشیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا، انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔


عظیم باکسرمحمد علی کے 10 مشہوراقوال


محمد علی کلے حج کے موقع پر

HAJJ

وہ یادگار لمحہ جب محمد علی کا اعلانِ وحدانیت اخبارات کی زینت بنا

ALLAH

لیجنڈ باکسر حجرِ اسود کو بوسہ دیتے ہوئے

M ALI DURING HAJ & QURAN 1

 

محمد علی کلے نماز ادا کرتے ہوئے

NAMAZ

امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ باکسر نے 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے میں ’سونی لسٹن‘ نامی طاقت ور حریف کو شکست دینے کے بعد اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔

محمد علی کلے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر 

VISITING IRAN

ایران کے مذہبی عالم آیت اللہ  سید مرتضیٰ کے ساتھ خوشگوار انداز میں

AYAT ULLAH MURTAZA

ابھوں نے 12سال کی عمر میں باکسنگ شروع کی اور تین مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہے، پہلی مرتبہ 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے ، محمد علی  1974 اور 1978میں بھی چیمپئن رہے۔

کلے اور ڈاکٹر طاہرالقادری – پاکستان آمد کے موقع پر

TAHIR UL QADRI

لاہور میں نامور پاکستانی اداکار ’سلطان راہی‘ کے ساتھ ایک انتہائی دلچسپ پوز میں لی گئی تصویر

SULTAN RAHI

لیجنڈ باکسر محمد علی نے 1960 میں روم اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا،ان کے نام کے ساتھ ’گریٹیسٹ‘ یعنی عظیم ترین لگایا جاتا ہے اور واقعی وہ اس کے حق دار بھی تھے،انھوں نے61 مقابلوں میں 56 مقابلے جیتے۔

محمد علی نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے ہمراہ

AMITABH

محمد علی کو پہلی انٹرنیشنل فتح 1960 میں ملی، جس کے بعد وہ امریکا کے ہیرو کہلانے لگے۔

وہ یادگار لمحہ جب لیجنڈ باکسر نے خودکشی پر آمادہ ایک شخص کو سمجھا کر خودکشی سے بچالیا

MUHAMMAD ALI SAVING MENTAL

لارڈز کےمیدان میں کرکٹ کا ایک میچ دیکھتے ہوئے

Muhammad Ali at Lord's in 1966, watching England

باکسنگ کی دنیا کے ایک اوربڑے نام مائیک ٹائیسن کے ہمراہ

MIKE TYSON

سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد علی کوسانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا وہ امریکی شہرفینکس کےاسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین کینٹکی میں واقع ان کے آبائی شہرلوئی ویلے میں ہوگی۔

امریکی ریاست ڈلاس میں واقع اومنی ہوٹل کی جانب سےلیجنڈری محمد علی کو خراجِ تحسین 

OMNI HOTEL DALAS

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں