تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دورہ اسرائیل ، میلانیا نے ریڈ کارپٹ پر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

تل ابیب : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے اسرائیل پہنچنے پر اہلیہ کیساتھ تعلقات کشیدہ نظر آئے، ریڈ کارپٹ پر ٹرمپ نے بیوی کی طرف ہاتھ بڑھایا تو میلانیا نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد براہ راست پرواز کے ذریعے اسرائیل پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دیگر حکام کے ساتھ ان کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، اس موقع پر ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو میلانیا ٹرمپ نے بے اعتنائی کے ساتھ اپنے شوہر کا ہاتھ جھٹک دیا ۔

حالانکہ یہ کارروائی ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ہوئی لیکن کیمرے کی آنکھ سے بچ نہیں پائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اور لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -