تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل

نیویارک : امریکہ میں جہاں ٹرمپ کے کیخلاف مظاہرے جاری ہے وہی امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی مشابہہ اسرائیلی ماڈل میرا تزر منظر عام پر آئی، میرا کے میلانیا ٹرمپ سے شکل اور اور چہرے کے نقوش اس حد تک ملتے ہیں کوئی بھی دیکھے تو میلانیا ٹرمپ کا گماں ہوتا ہے۔

mila3

امریکی خاتونِ اول “ملانیا ٹرمپ” سے ہم شکل ہونے کے بعد اسرائیلی ماڈل کی قسمت چمک اٹھی، میرا کسی بھی تقریب میں "ملانیا” کے طور پر شرکت کرنے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ لے رہی ہے اور اب تک 24 ہزار ڈالر سے زیادہ کماچکی ہے۔

میرا تزر ٹرمپ کے عہدہِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے 8 مرتبہ ملانیا کے روپ میں نمودار ہو چکی ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ تقریبا 6 ماہ قبل مجھے ملانیا ٹرمپ کے ساتھ اپنی مشابہت کا احساس ہوا۔ اس کے بعد اپنی اس خوبی سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی۔

mera1

امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ یہ کوئی دوسرا کیریئر نہیں ہے بلکہ یہ میری موجودہ کیریئر کی ایک توسیع ہے۔

ماڈل اور اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں خاتون اول میلانیا کی طرح دیکھو ، لیکن جب فوٹو گرافر ایک دن میلانیا ٹرمپ کی طرح کے کپڑے پہنائے تو احساس ہوا۔

خیال رہے میرا تل ابیب میں پلی بڑھی ہیں اور نیو یارک میں بیلے آرٹس اسکول کی جانب سے اسکالر شپ حاصل کرنے کے بعد امریکہ منتقل ہوئی، جس کے بعد فیشن ماڈلنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا وہ بنیادی طور پر ایک بیلے ڈانسر تھی۔

trump-1

یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل و صورت سے انتہائی مشابہت رکھنے والا شخص منظر عام پر آیا ، ے جس کا نام جون ڈی ڈومینکو ہے۔ ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس میں پہنچنے کے نتیجے میں ٹرمپ کا نام اب جون کے لیے ایک ” ٹریڈ مارک” بن گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 55 سالہ جون نے میرا کے ساتھ مل کر سڑک پر ایک وڈیو کی عکس بندی کرائی تھی جس میں یہ دونوں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا کے روپ میں نمودار ہوئے۔

Comments

- Advertisement -