تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسزنےدہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا

راولپنڈی :پاک فوج نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کےقریب آپریشن کےدوران افغانستان سے پاکستان آنے والے بارود سےبھری گاڑی برآمد کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن کے قریب آپریشن کیا اور گولہ وبارود سے بھری گاڑی پکڑلی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق گاڑی کے مختلف حصوں میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔اس کے علاوہ دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیاگیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی قندھار میں تیار کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پاک افغان سرحد کےاطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہےتاکہ افغانستان سے دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔

یاد رہےکہ رواں سال فروری میں ملک کےمختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد چمن اور طورخم کے مقام پر پاک افغان بارڈر کوسیکیورٹی خدشات کے باعث 16 فروری کو غیر معینہ مدت کےلیےبند کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔


پاک فوج کی سرحد پار کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 20 دہشتگرد ہلاک


بعدازاں پاک فو ج نے پاک افغان سرحد کے پار کارروائی کرتے ہوئے جماعت الااحرار کے کیمپ تباہ کردیے تھے۔پاک فوج کی کارروائی میں خودکش حملہ آور کو تربیت فراہم کرنے والا اہم کمانڈر رحمان بابا سمیت 20دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو وزیراعظم نواز شریف نے پاک-افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

Comments

- Advertisement -