تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مانچسٹر حملہ: سلمان عبیدی آخر ہے کون؟

مانچسٹر: برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک کلب میں خود کش حملے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہوئے،برطانوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ سلمان عبیدی نے کیا۔


یہ پڑھیں: مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکا‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


سلمان عبیدی لیبیا نژاد برطانوی شہری ہے، اس کے والدین کا تعلق لیبیا سے ہے اور وہ برطانیہ میں آکر مقیم ہوگئے تھے، سلمان عبیدی 22 سال قبل یہیں پیدا ہوا اور پلا بڑھا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان عبیدی 31 دسمبر 1994 کو مانچیسٹر میں پیدا ہوا، اس کے والدین کرنل قذافی کی حکومت کے خلاف تھے اور لیبیا سے بھاگ کر لندن آگئے جہاں چند برس گزارنے کے بعد وہ مانچسٹر منتقل ہوگئے۔


مانچسٹر دھماکا، حملہ آور کی شناخت سلمان عبیدی کے نام سے ہوگئی


سلمان کے والد مسجد میں اذان دیتے تھے

سلمان کے والد رمضان عبیدی مذہبی رجحان رکھتے ہیں اور وہ مانچسٹر کی مسجد میں اذان بھی دیا کرتے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان عبیدی کے کم از کم تین بہن بھائی ہیں، سلمان نے مقامی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، وہ فٹ بال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ کا پرستار تھا اس نے اپنی تعلیم مکمل نہیں کی اور ایک بیکری میں ملازمت کرتاتھا ۔

سلمان کے والدین کا کچھ پتا نہیں چلا، امکان ہے کہ اس کے والدین برطانیہ چھوڑ کر لیبیا جاچکے ہیں، سلمان عبیدی کے ایک بار ملک سے باہر جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور وہ چند روز قبل ہی برطانیہ واپس لوٹا تھا۔

سلمان کا بڑا بھائی مانچسٹر سے گرفتار

اس حملے سے تعلق کے الزام میں اب تک 5 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس میں سلمان عبیدی سے ایک سال بڑا بھائی اسماعیل عبیدی بھی شامل ہے جسے منگل کو مانچسٹر سے گرفتار کیا گیا جب کہ بقیہ چار افراد کو آج بدھ کے دن گرفتار کیا گیا۔

سلمان عبیدی کے والد اور چھوٹے بھائی کی لیبیا میں گرفتاری

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سلمان عبیدی کے اہل خانہ لیبیا جاچکے تھے جہاں مانچسٹر حملے سے تعلق کے شبے میں سلمان عبیدی کے والد اور چھوٹے بھائی 20 سالہ ہاشم عبیدی کو لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ان پر داعش سے تعلق کا الزام ہے۔


اسی سے متعلق: مانچسٹر حملے کے بعد مسجد کو آگ لگانے کی کوشش


 برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر میں لیبیائی نژاد افراد بڑی تعداد میں آباد ہیں، سلمان عبیدی کا گھرانہ اسی علاقے کے کئی گھروں میں رہ چکا ہے، پولیس سلمان عبیدی کے پرانے تمام گھروں پر چھاپے مار چکی ہے، ان کا ایک گھر فیلو فیلڈ ایرنا کے ایلس مور روڈ پر واقع ہے جس پر منگل کو پولیس نے چھاپہ مارا۔

Comments

- Advertisement -