تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملائشیا: مسلم سیاحوں‌ کی پہلی ترجیح

 دنیا بھر میں 1 ارب سے زائد مسلمان پھیلے ہوئے ہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں مسلمانوں کی آبادی موجود ہے جن کی اپنی اپنی  علاقائی ثقافت ، روایات اور اقتدارہوتی ہیں۔

مسلم سیاح زیادہ تر مسلمان ممالک کے دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جہاں انہیں اکثر اس طرح کے فن تعمیر، حلال کھانے، آب و ہوا، لباس وغیرہ نظر آتے ہیں جو ان کے دلوں کو بھاتی ہے۔

مندرجہ بالا میں پیش کئے جانے والے مسلمانوں کے لئے 10 سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات کی فہرست ماسٹر-کریسنٹ کی طرف سے مرتب کیا گیا۔

ملائیشیا

کرسٹل مسجد ملائشیا کے شہر کوالا ترنگانو کے اسلامک ہیریٹیج پارک میں چند برس پیشتر تعمیر ہونے والی ایک خوب صورت مسجد ہے ۔ اس مسجد کی بنیاد 2006 میں رکھی گئی، اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں اسٹیل، شیشہ اور کرسٹل کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس مسجد کا افتتاح سلطان میزان زین العابدین نے کیا۔

کرسٹل مسجد جو وقت کے تبدیلی کے ساتھ اپنا حسن تبدیل کر دیتا ہے،دن کی روشنی میں الگ، مغرب میں مختلف اور رات کی تاریکی میں اور خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔

کرسٹل مسجد کی ایک اور متاثر کن بات یہ ہے کہ یہ مسجد دور حاضر کے جدید تقاضوں سے بھی آٓراستہ ہے۔ مسجد میں وائرلیس انٹرنیٹ کنیکشن (وائی فائی) نصب ہے، مسجد کی آرائش پر کم و بیش 80 ملین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

کرسٹل مسجد ملائشیا کا شمار دنیا کی خوبصورت مساجد میں ہوتا ہے اور یہ ملائشیا آنے والے سیاحوں کی توجہ کا خصوصی مرکز ہے۔

پیٹروناس ٹوئن ٹاور ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں قائم ایک فلک بوس عمارت ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے تاہم تائی پے، تائیوان کی تائی پے 101 نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا،اس کے باوجود پیٹروناس ٹوئن ٹاور دنیا کے سب سے بلند ٹاوروں میں میں شمار کیۓ جاتے ہیں۔

ترکی

اگرچہ ترکی ایک سیکولر ملک ہونے کے لئے خود کا دعوی، یہ ملک مسلم پیروکاروں کے لئے سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

ترکی میں چند ایسی مساجد ہیں جو دنیا کی خوبصورت مساجد میں سے ایک ہیں جسے دیکھنے لئے لوگ اپنی چھٹیاں یہاں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات ایک سحرائی ملک میں لیکن سیاحت کے لئے بہت ہی  عمدہ اور دلکش جگہ ہے،متحدہ عرب امارات میں واقع شیخ زید مسجد کا شمار دنیا کی خوبصورت مسجدوں میں ہوتا ہے۔اس مسجد کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس مسجد میں 82 گنبد تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ مسجد کو سونے کے پانی چڑھے فانوس سے آراستہ کیا گیا ہے۔

اس مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنایا گیا قالین بچھایا گیا ہے۔ مسجد کے مرکزی ہال میں دنیا کا سب سے بڑا فانوس نصب ہے جس کا قطر 10 میٹر٬ بلندی 15 میٹر جبکہ وزن 12 ٹن ہے۔

دنیا کی مشہور اور بلند ترین عمارتوں میں ’’برج خلیفہ‘‘ اور ’’برج العرب‘‘ کا شمار ہوتا ہے ۔ برج العرب پام جمیرہ ہی میں سمندر کے کنارے واقع ہے ، جو انتہائی خوبصورت عمارت ہے ۔ جبکہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ہوم سریز کا انعقاد بھی دبئی میں کیا۔

سعودی عرب

ہر سال لاکھوں مسلمان افراد سعودی عرب حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں، مزہبی مقامات کے حوالے سے سعودی عرب میں کے شمار تاریخی مقامات موجود ہیں۔

سعودی عرب کے شہر ریاض کے علاقے علیا میں ابولاوا جوکہ سحرا میں واقع مدین صالح نامی نمبطیہ حکمرانوں کے مزار بھی موجود ہیں ۔

قطر

قطر مشرق وسطی کا ایک آزاد عرب ملک ہے۔ جو اپنے محل وقوع کے اعتبار سے اپنی الگ اہمیت رکھتا ہے یہ تین طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے اور اس کی سرحدیں سعودی عرب سے ملتی ہیں۔ یہ دنیا کی امیر ترین معیشت ہے۔

عثمانیہ دور کے بعد اس پر برطانیہ نے قبضہ کر لیا یہاں تک کہ 1971 میں قطر نے آزادی حاصل کر لی۔ قطر پر الثانی خاندان کی حکومت ہے۔

قطرحکومت کی جانب سے ساحل سمندر ، کھیل اور تعلیم کے شعبہ کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ قطر 2022 میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے۔

انڈونیشیا

انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں واقع ایک اسلامی ملک کا نام ہے، آبادی کے اعتبار سے یہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک ہے، انڈونیشیا کی معیشت شمار اسوقت دنیا کی چند ایک کامیاب معشتوں میں هوتا ہے. یهی وجه ہے بیرون کے لوگ خاص کرکے پاکستانی, بنگلہ دیشی و بھارتی یہاں کثرت کے ساتھ آباد ہیں۔

عمان

عمان بھی تاریخی مقامات سے سرشار ہے عمان کی مسجد سلطان قابوس تعمیراتی خوبیوں کے اعتبار سے دنیا کی ایک عظیم مسجد ہے، یہ مسجد اسلامی طرز تعمیر کے علاوہ اپنے اندر دوسری تعمیری جھلکیاں بھی رکھتی ہے لیکن روایتی عمانی طرز تعمیر نے اس کو اسلامی فن تعمیر کی شہکار مسجد بنا دیا ہے اس مسجد کی خوبصورتی اور اندرونی حسن دیکھنے کے لائق ہے۔مسجد کا محل وقوع بہت خوبصورت ہے۔اس کے علاوہ یہاں ساحل مغسیہ سیاحت کے لئے بہترین مقام ہے ۔

اردن

اردن دریائے اردن کے مشرقی کنارے پر واقع مغربی ایشیاء کا ملک ہے۔تاریخی اعتبار سے یہاں بہت ساری تہذیبیں آباد ہوتی رہی ہیں۔ کچھ عرصے کے لئے اردن پر مصری فرعونوں کا بھی قبضہ رہا ہے جو عظیم تر اسرائیلی مملکت کے حصے پر مشتمل تھا۔ اس کے علاوہ یہاں مقدونیائی، یونانی، رومن، بازنطینی اور عثمانی ثقافتوں کے اثرات بھی مرتب ہوئے۔ 7ویں صدی عیسوی سے یہاں مسلمانوں اور عربوں کی ثقافت کے اثرات گہرے ہونے لگے ہیں۔

اس کا دارلحکومت پیٹرا نامی شہر تھا، انہی لوگوں نے جدید عربی رسم الخط ایجاد کیا تھا۔1970 کی دہائی سے مشرقِ وسطٰی میں اردن کو میڈیکل ٹورزم کے مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔

سنگا پور

سنگا پور جنوب مشرقی ایشیا میں ایک چھوٹا سا ملک ہے یہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے،اور سفر ، سیاحت اور مزہبی اعتبار سے محفوظ سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کے لوگ دنیا بھر سے اس کا رخ کرتے ہیں۔

مراکش

مراکش شمالی افریقہ کا ایک ملک ہے ۔ بحر اوقیانوس کے ساتھ طویل ساحلی پٹی پر واقع اس ملک کی سرحد آبنائے جبرالٹر پر جاکر بحیرہ روم میں جاملتی ہیں۔یہاں کے سمندر اور اونچے پہاڑ سیاحت کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -