تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفارت کار تک رسائی مانگ لی

کوالالمپور : ملائیشیا نے شمالی کوریا کے سفارتخانے کے ایک سینیئر اہلکار کو تلاش کرنے اور ان سے تفتیش کے لیے رسائی حاصل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء نے یہ درخواست شمالی کوریا کےسربراہ کے سوتیلے بھائی’’ کم جونگ نام‘‘ کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں کی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ متعلقہ اہلکار اہم معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

واضح رہے شمالی کوریا کے سربراہ  کے سوتیلے بھائی ’’کم جونگ نام ‘‘کی لاش گذشتہ ہفتے کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر تھی جن کی موت کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا اور نہ ہی قاتل سے متعلق کچھ معلومات حاصل ہو سکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کے سربراہ کا سوتیلا بھائی ملائیشیا میں پراسرارطورپرہلاک

تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سربراہ شمالی کوریا کے سوتیلے بھائی کو زہر دیا گیا تھا جب کہ وہ بورڈنگ میں اپنی پرواز کا انتظار کر رہے تھے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ’’کم جونگ نام ‘‘ پر حملہ کیا گیا تھا جس کے دوران دو خواتین نے ان کے چہرے پر زہریلہ مواد لگا دیا تھا جس کے باعثڈ ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق جاپانی ٹی وی پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی تھی جس میں بہ ظاہر ’’کم جونگ نام ‘‘ پر حملہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم اس سے بھی صورتِ حال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔

دریں اثناء اس واقعے کے نتیجے میں شروع ہونے والے تنازعے کی شدت میں اضافے کے بعد ملائیشیا نے پیونگ یانگ سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -