تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

الگ راہوں کے مسافر تصاویر کے ذریعے یکجا

جب دو افراد شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو وہ عموماً ایک ہی شہر، ایک ہی گھر میں زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات فکر معاش ان دونوں کو الگ الگ بھی کردیتی ہے جس کے بعد ان کی درمیان کئی میلوں کا فاصلہ حائل ہوجاتا ہے۔

بیکا اور ڈین بھی ایسا ہی ایک جوڑا ہے جو اپنے شوق اور پیشے کی خاطر علیحدہ علیحدہ پوری دنیا میں محو سفر ہیں، مگر یہ دوری ان کی محبت کو کم نہیں کر سکی۔

دونوں ہی سیاحت کے نہایت شوقین، اور اس شوق کو اپنا پیشہ بنانا چاہتے تھے۔ علاوہ ازیں ان کی تعلیم بھی ادھوری تھی جسے مکمل کیے بغیر کوئی ایک اپنا شہر چھوڑ کر دوسرے کے شہر میں نہیں بس سکتا تھا۔

چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ الگ الگ رہتے ہوئے تعلیم بھی مکمل کریں گے، اپنے شوق کی تکمیل بھی کریں گے اور اپنا کام بھی کریں گے۔

تاہم الگ الگ رہتے ہوئے بھی اس جوڑے نے ساتھ رہنے کا ایک نہایت منفرد طریقہ نکالا۔

چونکہ دونوں ہی بہترین فوٹو گرافرز بھی ہیں لہٰذا انہوں نے ایک جیسی تصاویر کھینچنی شروع کردیں۔

مزید پڑھیں: سیلفی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرتی انوکھی سیاحت

دونوں کسی دور دراز لیکن مماثل مقام پر موجود ہوتے ہیں اور وہاں سے ایک جیسی تصاویر کھینچ کر، اور انہیں آپس میں ملا کر ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہونے کا احساس حاصل کرتے ہیں۔

ان دونوں کے درمیان ہزاروں میل اور کئی سمندروں کا فاصلہ حائل ہوتا ہے لیکن ایک جیسی تصویروں کا احساس انہیں آپس میں جوڑے رکھتا ہے۔

بیکا اور ڈین کی یہ تصاویر آہستہ آہستہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بے حد مقبول ہوگئیں۔

یہ دونوں لکھتے ہیں، ’ہماری تصاویر وہاں ملتی ہیں جہاں ہم نہیں مل پاتے‘۔

دونوں کا پیغام ہے، ’آپ اپنے رشتوں اور محبت کو قربان کیے بغیر اپنے شوق، اور شوق کو قربان کیے بغیر اپنی محبت کی تکمیل کر سکتے ہیں‘۔

آئیے آپ بھی ان کی دلچسپ تصاویر دیکھیں

 


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -