تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لندن میں اچانک آسمان زرد اور سورج سرخ رنگ میں تبدیل

لندن : لندن میں اچانک آسمان زرد رنگ میں تبدیل ہوگیا جبکہ سورج سرخ نظر آنے لگا ، جیسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان اوفیلیا برطانیہ پہنچ گیا، 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی نے انگلینڈ اور ویلز کو بری طرح متاثر کیا جبکہ تیز اور سرد ہواؤں نے شہرکو لپیٹ میں لے لیا اور ساحلی علاقوں میں طوفان کی وجہ سے کئی کئی فٹ لہریں بلند ہورہی ہیں۔

سمندری طوفان اوفیلیا کے اثرات سے لندن کا آسمان زرد ہوگیا، اور سورج سرخ نظر آنے لگا ، جیسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے ، طوفان کی وجہ سے سہارا کے صحرا سے اڑنے والی گرد اور اسپین سے آنے والا دھویں کو اس تبدیلی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات نے شمالی آئرلینڈ میں طوفان کے باعث خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے اور جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سال قبل 1987میں آنے والے طوفان کے بعد یہ دوسرا سب سے زبردست طوفان ہوگا جس میں18افراد ہلاک ہوگئے تھے،

ساحلی علاقوں میں طوفان کی وجہ سے کئی کئی فٹ لہریں بلند ہورہی ہیں۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان اوفیلیا 30سال قبل 1987میں آنے والے طوفان کے بعد یہ دوسرا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جارہا ہے ،  جس میں18افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں : سمندری طوفان اوفیلیا آئرلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا


اس سے قبل سمندری طوفان اوفیلیا نے آئرلینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی آئرلینڈ اور ویلز میں تین لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ سائن بورڈز اکھڑ گئے اور طیاروں کو لینڈ نگ میں شدید مشکلات پیش آرہی ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -