تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

لندن : پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے میئربن گئے، ایگزٹ پول سروے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

صادق خان کے مدِ مقابل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ تھے، صادق خان لیبر پارٹی اور زیک گولڈ اسمتھ کنزرویٹو جماعت کے امیدوار تھے۔

 

صادق خان نے 44فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ زیک گولڈ اسمتھ 35فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔

صادق خان کی جیت کیا یہ ایک تاریخی موقع ہے جب کسی اور ملک میں پیدا ہونے والا کوئی برطانوی شہری دنیا کے اہم ترین شہرکا میئر منتخب ہوا ہے۔

کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں لندن کا میئر صرف اس لئے بننا چاہتا ہوں کہ یہاں کے ہرشہری کو وہی مواقع ملیں جو مجھے ملے۔ ایک مکان جسے وہ افورڈ کرسکیں، ایسا کام جس کی مناسب تنخواہ ملے، شہر کا اچھا ٹرانسپورٹ نظام، محفوظ اور صاف ستھرا ماحول جو سب کو میسر ہو۔

 

واضح رہے کہ صادق خان 1970 میں لندن میں پیدا ہوئے، ان کے 6 بہن بھائی ہیں جب کہ ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

صادق خان کا کسی امیر کبیر گھرانے سے تعلق نہیں بلکہ وہ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا ایک بھائی مکینک کا کام کرتا رہا۔

 

صادق خان نے وکالت کی تعلیم برطانیہ میں حاصل کی اور انسانی حقوق کے شعبے کے ایک اہم وکیل رہے۔ صادق خان پندرہ برس کی عمر سے لیبر پارٹی کے رکن ہیں۔

 

انہوں نے سیاست کا آغاز دو ہزار پانچ سے کیااور رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلمان وزیر بھی تھے جنہیں دوہزار آٹھ میں ٹرانسپورٹ کا وزیر بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -