تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی

لندن :برطانوی دارالحکومت میں لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پہلے واقعے میں لندن برج پر تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تاہم واقعے کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور برج کے قریب ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق گاڑی سے 3 افراد نے اتر کر لوگوں پر فائرنگ کی اور چاقوؤں سے حملہ کیا جس سے خوفزدہ ہو کر وہاں موجود کئی افراد نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں۔

دوسری جانب بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں فائرنگ اور چاقو سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بارو مارکیٹ اور ووکس ہال میں 2 حملہ آور مارے گئے جبکہ حملوں میں ملوث ایک شخص کو ووکس ہال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں تشدد کے واقعات کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سیکیورٹی اجلاس طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن واقعات کو ممکنہ دہشت گردی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ادھرلندن حملوں کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اداروں کو بریفنگ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں تاہم امریکی شہریوں کو چوکنااور مضبوط رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ کےلیے ضروری ہے سفری پابندیوں کا اطلاق ہو۔


مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکہ‘22افراد ہلاک‘59 زخمی


واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -