تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹی وی اب وال پیپر کی طرح دیوار پر چسپاں ہوجائے گا

دور حاضر ’’اسمارٹ زمانہ‘‘ ہے جہاں لوگ تو وزنی ہوتے جارہے ہیں لیکن ماضی میں صغیم ہیت رکھنے والی الیکڑانکس اشیاء جسامت میں چھوٹی، دِکھنے میں مختصر لیکن افادیت اور فیچرز میں ان گنت خصوصیات کی مالک بنتی جا رہی ہیں۔

روزمرہ زندگی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی الیکڑانکس آلہ ٹیلیویژن ہے جسے ہر گھر میں موجودگی کے باعث خاندان کا ایک حصہ ہی سمجھا جاتا ہے جس سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں اور اپنے من پسند پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

الیکڑانکس آلات بنانے والی معروف کمپنی ایل جی نے حال ہی میں ایک نیا ٹی وی متعارف کرایا ہے جو محض 2.6 ملی میٹر تک پتلا ہے اور مقناطیس کے ذریعے دیوار سے بآسانی چپکایا جا سکتا ہے، جی ہاں بالکل وال پیپر کی طرح دیوار سے چسپاں کیا جا سکتا ہے۔

انہی خصوصیات کی وجہ سے کمپنی ایل جی نے اس حیرت انگیز ایجاد کو Picture On Wall یعنی دیورا پر تصویر کا نام دیا ہے اور دیکھنے میں شائبہ تک نہیں ہوتا کہ کوئی ایل ای ڈی دیوارپر آویزاں ہے بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا ٹی وی دیوار کا ہی حصہ ہے۔

کوئی دس سے پندرہ سال قبل کی بات ہے کہ جب ٹی وی اپنی ساخت میں بے ہنگم ہوا کرتا تھا اوراپنے سائزکی بناء پر جگہ بھی زیادہ گھیرتا تھا تاہم جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی گئی ٹی وی کا سائز گھٹتا اور فیچر بڑھتے گئے اورآج ایک وال پیپر کی مانند ٹی وی آپ کو تفریح کی دنیا کی سیر کرانے کو تیا ر ہے۔

Comments

- Advertisement -