تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کوہاٹ میں پہلی بار خواتین کی کھلی کچہری

کوہاٹ : اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانونے خواتین کے مسائل کے حل کے لیےخواتین کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا ‘ اپنی نوعیت کی یہ پہلی کھلی کچہری ہے۔

اے آروائی نیوز کے نمائندے عنایت اورکزئی کے مطابق کوہاٹ کے علاقے اربن 3 جنگل خیل میں علاقے کی تاریخ کی اپنی نوعیت کی خواتین کی پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے‘ جن کے حل کے لئے متعلقہ محکموں نے مسائل کے حل کے لئے باقاعدہ ٹائم فریم دے دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گل بانو کا اس کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر کہنا تھا کہ کہ حکومت خواتین کی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور پوری کوشش ہے کہ خواتین کو بھی قومی دھارے میں لا کرانہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے برابر مواقع دے۔

انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے ملک کی خواتین کی 52فیصدآبادی کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔گل بانو نے انکشاف کیا کہ حکومت ہنر مند خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے مارکیٹ بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں۔

انہوں نے ہنرمند خواتین سے کہا کہ وہ اپنے نا م حکومت کے ساتھ رجسٹر ڈکرائیں تاکہ مستقبل میں ان سے استفادہ کیا جاسکے۔

انہوں نے خواتین کی جانب سے مالی امداد کے لئے دی گئی درخواستوں پر موقع پر ضروری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے حوالہ کیں اور انہیں ان درخواستوں پر فوری طورپر عملدرآمد کرتے ہوئے پیش رفت کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ کھلی کچہر ی کے ہر فیصلے کا فالواپ ہوگا اور اس پر من و عن عملدرآمدبھی ہوگا ۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -