تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مکی ماؤس کے لباس میں بلی کے بچے کی خوبصورت کیٹ واک

گھروں میں جانور پالنا ویسے تو تقریباً ہر انسان کا شوق ہے مگر کچھ لوگ اپنے پالتو جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں لوگ اپنے گھروں میں مختلف جانور پالتے ہیں، کوئی کتے پالنے کا شوقین ہوتا ہے تو کوئی مگرمچھ اور سانپ جیسے جانوروں کا شیدائی بھی ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول ڈان کریں

دیگر جانوروں کے معاملے میں عام طور پر بلی پالنے میں کوئی بھی شخص قباحت محسوس نہیں کرتا تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے جسم پر موجود بالوں سے سانس کا عارضہ لاحق ہوسکتا ہے اور ڈاکٹرز بھی اس ضمن میں خبردار کرتے آئے ہیں۔

cat-1

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پالتو بلی کے بچوں کے ساتھ ایک شرارت کی گئی، بلی کے بچے کو مشہور کارٹون مکی ماؤس کا جوڑا پہنایا گیا جس کے بعد اُس کی ماں بھی اپنے بچے کو پہنچانے سے قاصر رہی۔

بلی نے جب اپنے بچے کو دیکھا تو وہ ہکا بکا رہ گئی مگر وہ بچہ مالک کے مخاطب کرنے پر اُس کے پاس کیا، اس دوران مالک نے اُس کی ویڈیو بنائی۔

بچے نے مکی ماؤس کا جوڑا پہنا ہوا تھا اور وہ اپنی چال کے ساتھ مالک کے پاس چلتا ہوا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کا بچہ مکی ماؤس کے لباس میں کتنا خوبصورت لگ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -