تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شہزادی کیٹ مڈلٹن کا منفرد اعزاز جو کسی برطانوی ملکہ کو حاصل نہیں

لندن: برطانوی شاہی خاندان میں اس وقت ملکہ الزبتھ تخت پر براجمان ہیں اور فی الحال ان کا اپنے تخت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں۔ سنہ 2015 میں وہ اپنی پردادی ملکہ وکٹوریہ کا طویل ترین عرصے تک تخت پر براجمان رہنے والی ملکہ کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہیں۔

ان کے بعد ان کے صاحبزادے اور ولی عہد شہزادہ چارلس تخت پر براجمان ہوں گے جس کے بعد ان کی دوسری اہلیہ کمیلا کو برطانیہ کی ملکہ حاصل ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

بعد ازاں شہزادہ چارلس کے بڑے صاحبزادے پرنس ولیم ولی عہدی کی قطار میں ہیں اور شہزادہ چارلس کے بعد وہی تخت پر براجمان ہوں گے جس کے بعد ان کی خوبصورت اور پروقار اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی ملکہ کے عہدے پر فائز ہوجائیں گی۔

گو کہ یہ سارا عمل کئی سالوں پر محیط نظر آتا ہے تاہم اگر ہم نے اپنی آنکھوں سے شہزادی کیٹ مدلٹن کو تخت پر براجمان ہوتے دیکھا تو وہ ایسے منفرد اعزاز کی حامل ہوں گی جو آج تک کسی برطانوی ملکہ کو نصیب نہ ہوسکا۔

وہ منفرد اعزاز ہے شہزادی کیٹ مڈلٹن کا ڈگری یافتہ ہونا۔ شہزادی کیٹ مدلٹن نے اینڈریوز یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے آرٹ ہسٹری میں ڈگری حاصل کر کھی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں شہزادہ ولیم سے ان کی ملاقات ہوئی جو بعد ازاں محبت اور پھر شادی پر منتج ہوئی۔

برطانیہ میں اس سے قبل جتنی بھی ملکائیں تخت پر براجمان ہوئی ہیں وہ بہت چھوٹی عمروں سے اس عہدے پر فائز ہوگئیں جس کے باعث انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

تاہم اگر شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانوی ملکہ بن گئیں تو وہ برطانوی تاریخ کی پہلی اور اب تک کی واحد ملکہ ہوں گی جو کسی تعلیمی ڈگری کی حامل ہوں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -