10.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

کرن جوہر کے نومولود جڑواں بچوں کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی :‌ بولی وڈ اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں روہی جوہر اور یش جوہر کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق 45 سالہ کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر وائرل کردی جس کے بعد ساتھئی اداکاروں، اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں اور نیک کواہشات کا تانتا بندھ گیا۔

کرن جوہر جڑواں بچوں کی پیدائش پر نہایت خوش ہیں اور مختلف مقامات اور نجی محافل میں اس کا برملا اظہار بھی کرچکے ہیں جب کہ بچوں کی دیکھ بحال اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی پنے عزائم کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

6 months old today….#roohiandyash #happyrakshabandhan #lovesofmylife❤️

A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on

- Advertisement -

تاہم اب تک انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر کسی سے شیئر نہیں کی تھیں تاہم پانچ مہینے بعد اپنے مداحوں کے پر زور اصرار پر اپنے جڑواں بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

خیال رہے کرن جوہر کے جڑوان بچوں کی پیدائش7 فروری 2017 کو ہوئی تھی جن کا نام انہوں نے اپنے والدین کے نام پر روہی اور یش رکھا کرن جوہر کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش غیر فطری عمل اور جدید سائنسی بنیادوں پر ہوئی جسے سروگیسی عمل کہا جاتا ہے جس میں نطفے کو کسی اور خاتوں کے کوکھ میں با آور کرایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں