تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وزیراعظم نے کراچی سرکلرریلوے بحالی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سی پیک فریم ورک کےتحت کراچی سرکلرریلوے کی بحالی اور بلوچستان میں تعلیم کیلئے 3 ارب 57 کروڑروپے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے مارجن ڈی ریگولیٹ کرنیکی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ ایکسپورٹ پرمراعات کا پیکج دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، جنوری 2017 سے جون تک 50فیصد مراعات کے پیکج کیلئے برآمدات میں10فیصد اضافے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

باقی50 فیصد ایکسپورٹ پیکیج کے تحت مراعات کے حصول کیلئے10فیصد اضافے کی شرط برقراررکھی گئی ہے، اجلاس میں ڈی ریگولیشن پالیسی کے اثرات کا3ماہ بعد جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلوچستان میں تعلیم کیلئے3ارب57کروڑروپے کے منصوبے، خانیوال، رائےونڈ ریلوےٹریک کو دو رویہ کرنے سی پیک فریم ورک کے تحت کراچی سرکلر ریلوے بحالی کی منظوری دی گئی ہے، مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے روزانہ5لاکھ15ہزار مسافراستفادہ کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی اپ گریڈیشن منصوبے، ایکنک کی دریائے سندھ پرلیہ، تونسہ پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر، میرپور اسلام گڑھ روڈ پر رتھوا ہریام پل اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر اور ایکنک کی وزیراعظم یوتھ اسکل پروگرام اسکیم کیلئے فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایک کروڑ20لاکھ کلو اضافی تمباکو، کمپنیوں اور ڈیلرزکو دینے اور جامشورو میں دو کول پاور پلانٹ منصوبوں کیلئےحکومتی گارنٹی کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی میں31دسمبرتک توسیع کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -