تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عالمی عدالت نے کلبھوشن کیس دوبارہ سننے کی یقین دہانی کرادی، اٹارنی جنرل

اسلام آباد: عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کیس کی پیروی کے لیے جانے والے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ آئی سی جے کو بھارتی جاسوس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں ہے، عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کیس کی دوبارہ سماعت کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ سے پاکستان اور بھارت کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ٹائم لائن پر مشاورت کی گئی، ملاقات میں جوابی دلائل جمع کروانے کے لیے ٹائم لائن طے کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس کی سماعت کے لیے آئی سی جے جانے والے اٹارنی جنرل نے عالمی عدالتِ انصاف کے سربراہ پر واضح کیا کہ کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے کہا کہ عالمی عدالت نے ابھی طریقہ کار سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا اور نہ ہی عدالتی میرٹ پر کوئی فیصلہ کیا گیا، آئی سی جے کے سربراہ نے کلبھوشن کیس کی سماعت دوبارہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ آئی سی جے کو کلبھوشن کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے، پاکستان آئندہ ہونے والی سماعت میں پاکستان کی جانب سے ان ہی نکات پر دلائل دیے جائیں گے تاہم آئندہ سماعت کے لیے آئی سی جے نےطریقہ کارسےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا۔

اسی سے متعلق: کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں وکلاء کی ٹیم تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

اٹارنی جنرل آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے آئی سی جے سے کلبھوشن کی رہائی کے لیے استدعا کی تاہم بھارت اپنے جاسوس کی رہائی حاصل نہیں کرسکتا۔

Comments

- Advertisement -