تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یروشیلم تنازع: دنیا بھر میں مظاہرے، 4 فلسطینی شہید

یروشلیم: دنیا بھر میں ٹرمپ کے اعلان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، قاہرہ میں ہزاروں افراد نے امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پیرس میں بھی ٹرمپ اعلان کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ شمالی کوریا نے ٹرمپ کے فیصلے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: یروشلم تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ ناقابل قبول

شمالی کوریا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے کے نتائج کا ذمہ دار خود امریکا ہوگا کیونکہ اس اقدام سے دہشت گردی میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

غزہ اور مغربی کنارے میں بھی امریکی اعلان کے خلاف فلسطینوں کا احتجاج جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا

یاد رہے کہ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے یروشیلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسلامی ریاستوں سمیت تمام ہی ممالک نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور متنبہ کیا کہ اگر اس طرح کا کوئی اقدام کیا گیا وہ خطے میں امن و امان کو متاثر کرتے گا۔

Comments

- Advertisement -