تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بہ طور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی مشاورت سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے.

جس کے بعد نیب چیئرمین کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے جن کی معیاد ملازمت چار سال ہے.

یاد رہے چیئرمین نیب کے لیے حکومت کی جانب سے آفتاب سلطان، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری اعجاز اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری کے نام سامنے آئے تھے.

جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے نام پیش کیے تھے.

اپوزیشن کی دیگر جماعتوں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے محمود رضوی ایڈوکیٹ جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے شعیب سڈل کے نام بھیجوائے گئے تھے۔

تاہم اپوزیشن کی تمام جماعتیں اور حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے نام پر اتفاق کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد انہیں بلا اعتراض اس اہم منصب کے لیے منتخب کرلیا گیا.

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ اور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ رہے انہوں نے چند سال قبل سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ لی تاہم لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی تاحال جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے ذمہ ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت موجودہ چیئرمین نیب قمر الزماں چوہدری ہیں جنہوں نے 10 اکتوبر سنہ 2013 میں اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ رواں مہینے وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.

Comments

- Advertisement -