تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر کھل کر بات کرنا چاہتے ہیں، جیمز میٹس

کابل : امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے افغان صدر سے ملاقات کی ، جیمز میٹس نے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سے متعلق پاکستان سے کھل کر بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دو روزہ دورہ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس نیٹو چیف کے ہمراہ اچانک کابل پہنچے اور افغان صدر سے ملاقات کی کابل میں امریکی وزیر دفاع ،افغان صدر اور نیٹو چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس کا کہنا تھا اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو محفوظ بنانے کیلیے کوشش کرینگے ،افغان سرزمیں پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق پاکستان کے خدشات پر اسلام آباد سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے ممکنہ کوششیں کرینگے، افغانستان میں القاعدہ، حقانی اور دیگر انتہا پسند گروپوں کو قدم جمانےنہیں دیں گے،افغانستان میں امن بحالی کی پالیسیوں کاکوئی وقت مقررنہیں۔

افغان صدر نے امریکی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی پالیسیاں خطے سے ہر طرح کے ابہام کو ختم کردینگی، روس،بھارت سمیت مختلف ممالک افغان امن کیلئےکرداراداکریں۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان امن کی بحالی کیلئے نیا عمل شروع کرناچاہتا ہے، مزاحمت کاروں کواس عمل کاحصہ بناناچاہتاہیں ، افغانستان امن کیلئے تیار ہے، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔


مزید پڑھیں : کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے


پریس کانفرنس میں نیٹو چیف کا کہنا تھا افغانستان کو دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناگاہ نہیں بننے دینگے، نیٹو افواج افغانستان کومحفوظ بنانے کیلیے موجود ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کے افغانستان پہنچتے ہی حامد کرزئی ایئرپورٹ کے قریب راکٹ سے حملہ کیا گیا ، جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ، راکٹ حملے کا نشانہ امریکی وزیردفاع تھے۔

نیٹوسیکرٹری جنرل اسٹالٹن برگ بھی جیمزمیٹس ہمراہ ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -