تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطرف ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ انتظامیہ پرایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام

واشنگٹن : ایف بی آئی کے برطرف ڈائریکٹر جیمز کومی کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے اور ایف بی آئی کے بارے میں جھوٹ بولاجبکہ ٹرمپ ٹیم اور روس کیخلاف تحقیقات ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے برطرف کئے جانے والے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینٹ میں پیش ہوکر ٹرمپ انتظامیہ پر انہیں اور ایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے، جیمز کومی نے واضح کیا کہ روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی اور یہی تحقیقات ان کی برطرفی کی وجہ بنی۔

جیمز کومی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی صدر بش یا صدر اوباما کے ساتھ ملاقاتوں کا تحریرمیمو تیار نہیں کیا ، تاہم ٹرمپ کی طبیعت اور عادتیں دیکھ کر محسوس ہوا کہ مستقبل میں ان ملاقاتوں کے ریکارڈ کی ضرورت پڑسکتی ہے اور اگر صدر ٹرمپ کے پاس کوئی ریکارڈ ہے تو جاری کریں۔


مزید پڑھیں : کانگریس نے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرلیا‘ ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی


جیمز کومی کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تاہم سینیٹرز نے سوال کیا کہ انہوں نے صدر کو کیوں نہیں کہا کہ وہ انہیں ایسی بات نہیں کہہ سکتے جس پر کومی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی باتوں پر دنگ اور حیران تھے۔

جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ہیلری کلنٹن کیخلاف ای میل اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی تھیں جبکہ روس اور ٹرمپ ٹیم کیخلاف تحقیقات میں مزید انکشافات ہورہے تھے، جو وہ بند کمرے کے اجلاس میں سینیٹرز کو بتا سکیں گے۔

ڈھائی گھنٹے کی پیشی کے بعد سینیٹرز کا جیمز کومی سے اگلا مرحلہ بند کمرے میں شروع ہوا، جہاں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم جیمز کومی کے براہ راست نشر ہونے والے بیانات نے صدر ٹرمپ کی کئی ٹویٹس کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا


یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سے برطرف کر تھا، ایف بی آئی ڈائریکٹرکومی کو امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی سفارش پرہٹایا گیا تھا۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جیمز کومی کو اس لیے نکالا گیا ہے کہ ایف بی آئی ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفتیش کر رہی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

 

Comments

- Advertisement -