تازہ ترین

جمیکا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو سات وکٹ سے ہرا دیا

جمیکا : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر جمیکا ٹیسٹ جیت لیا، شاہینوں کو جیت کیلئے بتیس  رنز کا معمولی ہدف ملا جو تین وکٹ ہر حاصل کرلیا، ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یاسرشاہ نے شاندار چھ وکٹیں لیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے کالی آندھی کو اُسی کی سرزمین پر شکست دے دی۔ مصباح الیون نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے ہرا کر سیریز کا پہلا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا، ابتدائی دو روز کی بارش بھی پاکستان کو جیت سے نہ روک پائی۔

شاہینوں نےآخری روز کالی آندھی کا رخ موڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری نامکمل اننگز 93 رنز 4 آؤٹ پر اننگز شروع کی تو عامر نے وشال سنگھ کی وکٹ اڑا دی۔ عباس نےایک ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر جیت کی امید مزید روشن کی۔

وہاب کی تیز گیند جیسن ہولڈر کا کام کرگئی۔ ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں میں ایک سو باون رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یاسر شاہ نے آخری دو اور اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کی۔ بیتیس رن کا معمولی ہدف بھی اوپنرز سے حاصل نہ ہوسکا۔

اظہرعلی اوراحمد شہزاد دونوں نے وکٹیں گنوادیں۔ پاکستان نے بتیس رنزکا ہدف 3 وکٹ پرحاصل کیا، پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالی آندھی کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عباس نے دو ،وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں مجموعی طورپرآٹھ وکٹیں لینے پر یاسر شاہ مین آف دی میچ قرارپائے، پاکستان نے پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ میں کامیابی کے بعد کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سےمطمئن ہوں، میچ میں بولرزنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ عامر نے پہلی اور یاسرشاہ نے دوسری اننگزمیں بہترین بولنگ کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگ اسپنر یاسرشاہ کا کہنا تھا کہ لائن اور لینتھ پربولنگ کرنے کی کوشش کی، بولنگ پربہت محنت کررہاہوں، افسوس ہے کہ آسٹریلیامیں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکا، میری پوری کوشش ہے کہ اس سیریزمیں اچھی پرفارمنس دوں۔

Comments

- Advertisement -