تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

بنوں: سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور نائیک شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لئیق الرحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک کارروائی کی جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 رپورٹر کےمطابق پاک فوج کی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے دو جوانوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اسی علاقے میں مزید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے جبکہ اس کارروائی میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا آپریشن رد الفساد کے دوران پنجاب رینجرز نے اٹک،راولپنڈی،لاہور،راجن پور،ڈی جی خان میں سرچ آپریشن کیے جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

یہ پڑھیں:آپریشن رد الفساد: ملک بھر سے سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

دوسری جانب بلوچستان میں ایف سی اور حساس اداروں نے کیچ اور اندور میں کارروائی کی ، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اُن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کی عوام کے لیے ہاٹ لائن متعارف

فورسز نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تو ایک دہشت گرد مارا گیا اور اُسی مقام سے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -