تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فضائی بمباری میں ابو بکر البغدادی ہلاک، شامی ٹی وی کا دعوی

دمشق : شام کی سرکاری ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی گزشتہ روز ہونے والی فضائی بمباری میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر انتہاپسند تنظیم داعش کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کے مارے جانے کی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہے تاہم داعش نے اس بارے میں اب تک نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی کوئی تائیدی بیان سامنے آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا شام کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی کو رقہ میں کی گئی ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے شام کے سرکاری ٹی وی نے جو تفصیلات جاری کی ہیں اُن کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہرالرقہ میں گزشتہ شب فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں داعش کا سرغنہ ابوبکرالبغدادی ہلاک ہوگیا ہے جب کہ اس کارروائی میں 7 عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔

داعش کی جانب سے ان خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے اور داعش کے ترجمان، سعشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر زرائع اس واقعہ کی تصدیق یا تردید کے لیے تاحال دستیاب نہیں ہیں۔


داعش کےسربراہ ابوبکرالبغدای کےسرکی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر 


یاد رہے ابو بکر البغدادی کی موت کے بارے میں 2013 سے اب تک درجنوں بار متضاد خبریں آتی رہی ہیں اوررواں سال جنوری اپریل کے درمیان دو مرتبہ فضائی حملوں میں شدید زخمی ہونے اور ایک مرتبہ ہلاک ہونے کی ’’ متصدقہ‘‘ خبریں بھی سامنے آئیں جو گذرتے وقت کے ساتھ غلط ثابت ہوئیں۔

اسی طرح 2016 میں برطانوی میڈیا میں یہ بات خبریں گرم رہیں کہ ابو بکر البغدادی کو عراق کے علاقے موصل میں زہر دے کر ہلاک کردیا گیا ہے تاہم یہ خبر سچ ثابت نہ ہو سکی تھی۔


عراق میں امریکی حملہ: البغدادی کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات شروع 


خیال رہے داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کے مطلوب ترین دہشت گرد سمجھا جاتا ہے جن کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود وہ اب تک پوری دنیا کے لیے سیراب ثابت ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -