تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے...

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

بغداد، داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 400 افراد کی اجتماعی قبر برآمد

بغداد: شمالی علاقے ہویجا سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جنہیں مبینہ طور انتہا پسند تنظیم داعش کے شدت پسندوں نے قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفن کردیا تھا.

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 400 افراد کی اجتماعی قبریں عراق کے شمالی علاقے ہویجا سے برآمد ہوئیں، یہ علاقہ 2014 سے داعش کا گڑھ رہا ہے اور حال ہی میں عراق کی اتحادی افواج نے شدت پسندوں کے چنگل سے یہ علاقہ خالی کرایا ہے.

دوسری جانب عراق کے صوبے کرکوک کے گورنر رکن سعید کی جانب سے جاری بیان میں اجتماعی قبروں کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاشوں میں سے اکثر نے سول لباس پہنے ہوئے تھے جب کہ کچھ کے جسموں پر فوجی وردی تھی.

عراقی گورنر نے مزید بتایا کہ اجتماعی قبریں فوجی بیس کے قریب سے برآمد ہوئیں جسے کچھ عرصے قبل تک داعش نے ایک متقل گاہ بنا رکھا تھا اور مذکورہ اجتماعی قبر بھی قیدیوں یا اسیر افراد کی لگتی ہیں جن میں عام افراد اور فوجی اہلکار کی لاشیں بھی ہیں.

گورنر رکن سعید نے کہا کہ عراقی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے رواں برس اکتوبر میں ہی اس علاقے کو قابض دہشت گردوں سے آزاد کروایا ہے جس کے بعد اکثر داعش جنگجو مارے گئے اور کچھ یہاں سے فرار ہوگئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -