تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کے لیے لمبی قطاریں

نیویارک / دبئی / سڈنی: ایپل کمپنی کے نئے موبائل آئی فون ایکس نے مارکیٹ میں آتے ہی فروخت کے نئے ریکارڈ بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل آئی فون ایکس یا آئی فون 10 کی رونمائی دو ماہ قبل کی گئی تھی جس میں جدید فیچرز سے صارفین کو آگاہ کیا گیا تھا۔

آئی فون کے نئے ماڈل میں چہرے سے موبائل ان لاک (فیس ان لاک) کرنے اور بغیر بٹن کے آپریٹ کرنے کے فیچرز شامل کیے گئے ہیں ساتھ ہی 12 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔

ایپل کی جانب سے نئے ماڈل کی مارکیٹ میں فروخت کا اعلان تین نومبر سے کیا گیا تو صارفین 3 نومبر کی علی الصباح ہی ایپل کی مقررہ برانچوں کے باہر جمع ہوگئے تاکہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کر سکیں۔

آئی فون کے نئے ماڈل کی قیمت کمپنی کی جانب سے 1 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے تاہم دیگر فیچرز اور سافٹ وئیر کے ساتھ اس کی قیمت بڑھ کر 15 سو  ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ایپل اسٹورز کے باہر  نئے ماڈل خریدنے کے خواہش مند افراد رقم گنتے نظر آئے، بدمزگی سے بچنے کے لیے مالکان نے دکانوں کے باہر قطار لگانے کے بورڈ بھی آویزاں کر رکھے تھے۔

کمپنی کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں کتنے سیٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے تاہم جن صارفین نے نیا سیٹ خریدا انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا تجربہ بھی شیئر کیا اور جو نہیں خرید سکے انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

تصویر بشکریہ ڈیلی میل
لندن: تصویر بشکریہ ڈیلی میل
تصویر بشکریہ ڈیلی میل

روس: تصویر بشکریہ ڈیلی میل
چین: تصویر بشکریہ ڈیلی میل
برسٹول: تصویر بشکریہ ڈیلی میل
دبئی: تصویر بشکریہ ڈیلی میل


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -