تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی فون ’’8‘‘پچھلے تمام ماڈلز کےریکارڈ توڑ سکتا ہے

نیویارک : تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے سال آئی فون8 کا نیا ماڈل پچھلے تمام ماڈلز کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے، اس آئی فون کو فولڈ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

اگلے سال آئی فون کی دسویں سالگرہ پر آئی فون 8 متعارف کرایا جائے گا، آئی فون8 کے نئے ماڈل میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی بدولت آئی فون ایٹ کی اسکرین کو با آسانی فولڈ کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب یہ امکان بھی ہے کہ شاید ایل سی ڈی کی بجائے اوایل ای ڈی اسکرین پیش کی جائے، اس سے آئی فون ایٹ زیادہ بہتر اسکرین کے ساتھ قدرے پتلا بھی بن جائے گا۔

8

رپورٹس کے مطابق اگلے سال 2 کی بجائے 3 مختلف ماڈلز پیش کیے جائیں گے، آئی فون 8 کا ڈیزائن ابھی طے تو نہیں ہوسکا مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ ایج لیس ہوگا اور 4.7 انچ والی ڈیوائس انچ جبکہ 5.5 انچ والی 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے علاوہ آئی فون 8 میں فنگر پرنٹ سکینر، 3 جی بی ریم، ایلومینیم فریم اور 5 انچ ڈسپلے کی سہولیات موجود ہونگی تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : ایپل کا نیا آئی فون7 آج متعارف کرایا جارہا ہے


یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ آئی فون چارجنگ کے لیے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -