تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چوہدری نثارسے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، رنجشیں دور کرنے کی کوششیں

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں ان کے تحفظات کو وزیراعظم کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے پارٹی معاملات کو میڈیا میں نہ لانے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکو منانے کے لیے کی جانے والی اس ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات میں پارٹی معاملات کو میڈیا میں نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ تحفظات اصولوں پرمبنی ہیں میرامؤقف اصول پسندانہ ہے، پارٹی پرذات کو کبھی ترجیح نہیں دی، اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب جو کہ وزیراعظم کے بھائی بھی ہیں نے چوہدری نثار کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات سے وزیراعظم کو ضرور آگاہ کریں گے تاہم تب تک وہ بھی پارٹی معاملات کو میڈیا میں زیر بحث نہ لائیں۔

خیال رہے کہ چودھری نثارعلی خان نے پاناما کیس سے متعلق پارٹی رہنماﺅں کے بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آگاہ کیا تھا۔


مزید پڑھیں :  پریس کانفرنس منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں‘ چودھری نثار


چوہدری نثار کے پارٹی قیادت سے اختلافات بعد قیاس آرائیں کی جارہی ہے کہ پریس کانفرنس میں عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کو 23 جولائی کو پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم کمر درد کے باعث پریس کانفرنس اگلے دن تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی ، جس کے بعد 24 جولائی کو مختصر پریس کانفرنس میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے بعد سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں اور مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -