تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کم عمر بچے نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کردی

جکارتہ: انڈونیشا میں روزانہ چالیس سگریٹیں پینے والے کے کم عمر بچے نے اپنی بری عادت کو ترک کردیا جس کے بعد اُس کی صحت بہت بہتر ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچے علدی ریضال دو سال کی عمر سے تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا تھا، 2010 میں جکارتہ سے تعلق رکھنے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ یومیہ 40 سگریٹیں پیتاہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جکارتہ کے گاؤں سماترا سے تعلق رکھنے والے علدی نے سگریٹ کی بری عادت کو نہ صرف ترک کردیا اور اب اُس نے چاکلیٹ کھانے کی عادت اپنا لی ہے۔

علدی کی پرانی ویڈیو

علدی کی سگریٹ نوشی کی عادت ترک کروانے میں مقامی حکومت نے بڑا کردار ادا کیا، حکومت نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ صحت کو خصوصی ہدایات جاری کیں جس کے بعد بچے کی تربیت کے لیے عملہ تشکیل دیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر اُس کی ذہنی تربیت کرتا تھا۔

بچے کی تربیت کا فائدہ یہ ہوا کہ اُس کا رجحان تعلیم کی طرف بڑھنے لگا اور آج وہ چوتھی جماعت میں زیرتعلیم ہے، علدی کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی کسی کو سگریٹ پیتا دیکھتا ہے تو اُس کے دل میں خواہش جاگتی ضرور ہے تاہم وہ سمجھتا ہے کہ سگریٹ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے اور اس سے بہتر وہ چاکلیٹس کھا کر اپنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

نئی تصویر

علدی کے والدین کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے بچے کی وجہ سے حکومت نے انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز کیا جس کے بعد سے اب تک سیکڑوں بچے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرچکے ہیں جو بہت خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ جس دوران آپ کا بچہ سگریٹ نوشی کی بری عادت کو ترک کرے اُسے اچھی غذائیں فراہم کریں اور خاص نظر رکھیں۔

نئی تصاویر کی ویڈیو

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر علدی سگریٹ نوشی کی عادت ترک نہ کرتا تو اُس کا موٹاپہ دن بہ دن بڑھتا رہتا اور جلد ہی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا جس کی وجہ سے جان کو خطرہ بھی ہوسکتا تھا۔

یاد رہے انڈونیشیا میں سگریٹ نوشی کا رجحان بہت زیادہ ہے، وہاں بچوں اور بڑوں کی خاصی تعداد اس بری لت میں مبتلا ہے۔

Comments

- Advertisement -