تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بھارتی ڈاکٹرزکا کشمیری خاتون کےعلاج سےانکار

چندی گڑھ: بھارتی ریاست چندی گڑھ میں ڈاکٹروں نےمقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ میں قائم پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈاکٹروں نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مریضہ کے علاج سے انکار کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نصرین ملک چندی گڑھ کےاسپتال میں دماغی امراض کے ڈاکٹروں کے پاس علاج کی غرض سے گئیں لیکن ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر علاج سے انکارکیاکہ تم وادی میں ہماری فورسز پر پتھراؤ کرو اور ہم سے علاج کی توقع بھی کرو۔

نصرین ملک  کےبیٹےجاوید ملک نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پی جی آئی اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں بتایاکہ’ وہاں کشمیرمیں ہمارے جوانوں کو پتھر مارتے ہو اور پھر یہاں علاج کےلیے آتے ہو‘۔

کشمیری خاندان کا کہنا تھا کہ بیماری کےباوجود انہیں اسپتال کی انتظامیہ اورڈاکٹروں نےعمارت سے زبردستی باہر جانے پر مجبور کیا۔


بھارتی فوج کی بربریت،تین حریت پسند شہید


یاد رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہےکہ برہان وانی کی شہادت کےبعد بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والے کشمیری مظاہرین پر نہ صرف گولیاں چلائیں جس میں سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -