تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

افسرکی بدسلوکی کے شکاربھارتی فوجی نےخودکشی کرلی

نئی دہلی : بھارتی فوج کے افسرکی بدسلوکی کا نشانہ بننے والے اہلکارنے خودکشی کرلی، اہلکار نے ویڈیو کے ذریعے سینئر افسر کی بدسلوکی کی شکایت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد افسران کی بدسلوکی اور مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے،  تازہ ترین واقعہ بھارتی اہلکار نے افسرکی بدسلوکی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں رائے میتھیو کو سینئر افسر کے کتے ٹہلاتے اور گھریلو کام کرتے دیکھا گیا تھا، ویڈیو سامنے آنے کے بعد اہلکار سے سخت پوچھ گچھ کی گئی تھی، اہلکار گذشتہ ہفتے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمرے سے رائے میتھیو کی پھندہ لگی لاش ملی ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش 3 روز پرانی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رائے میتھیو کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے پوسٹمارٹم کے بعد پتا چلے گا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوجی اہلکار رائے میتھیو 25 فروری سے لاپتہ تھا۔ اس کے خلاف سوشل میڈیا پر سچ دکھانے کی پاداش میں تحقیقات کی جا رہی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارتی اہلکاربڑے دعوے کرنے والی مودی سرکار کی پول کھولنے میں مصروف ہیں، سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے سینئر افسران جوتے پالش کراتے ہیں اورشکایت کرنے پر دھمکاتے ہیں۔


مزید پڑھیں : فوجی نہ ہوتا توخود کشی کرلیتا، بھارتی اہلکار


اہلکارکا کہنا تھا کہ افسروں کے جوتے پالش کرانے کی شکایت کی توکورٹ مارشل کا خطرہ ہوگیا ہے،  اہلکار کے مطابق سینئرافسران اتنا دباؤ ڈال رہے ہیں کہ فورسزمیں نہ ہوتا تو خودکشی کرلیتا۔

Comments

- Advertisement -