تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کلبھوشن کی سزائے موت رکوانے کے لیے بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

نئی دہلی : بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بھارت عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کو انصاف دلوانے کے لیے رجوع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر وکیل ہارش سلیو عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی نمائندگی کریں گے اور عالمی عدالت سے کلبھوشن یادیو اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دلوائیں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سراج نے مزید کہا کہ علامی عدالت انصاف میں دائر درخواست میں کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا مطالبہ بھی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رسائی نہ دینا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ایک اور پیغام میں بتایا کہ انہوں نے کلبھوشن یادیو کی والدہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے کی جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقن دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کررکھا ہے اور گزشتہ برس جاسوس نیٹ ورک چلاتے ہوئے گرفتارہوا تھا جو ایران کے راستے پاکستان آیا تھا اور بلوچستان میں گرفتارکیا گیا اور بعد ازاں فوجی عدالت نےبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کوسزائےموت سنائی  تھی۔

Comments

- Advertisement -