تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کلبھوشن کی واپسی کیلئے مختلف آپشنز پرغورکررہے ہیں،بھارتی وزارت خارجہ

نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بے قصور بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کی واپسی کے لئے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

بھارت نے کلبھوشن یادیو کو بے قصور قرار دے دیا، نئی دہلی میں میڈیا بریفنگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے دعوی کیا کہ کلبھوشن یادیو بے قصور بھارتی شہری ہے، جسے ایک سال پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہے لیکن اس کی لوکیشن کے بارے میں علم نہیں، پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف کورٹ ٹرائل غیر قانونی ہے، یادیو کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،اس معاملے پر ایران سے بھی رابطے میں ہیں۔


مزید پڑھیں : کلبھوشن کو بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، سشما سوراج


یاد رہے کہ راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کو سزا کے فیصلے کے نتائج پرغورکرلے، دونوں ملکوں کے تعلقات پرکیا اثر پڑے گا اس کا بھی جائزہ لے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو پیش نظر رکھ کر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اگے بڑھے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا بیٹا ہے اور حکومت اس کے اہل خانہ کےساتھ رابطے میں ہے، بھارت کلبھوشن یادیو کی پھانسی ناقابل قبول ہے ، پاکستان کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے سے باز رہے۔


مزید پڑھیں : بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی


واضح رہے کہ تین روز قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنائی گئی تھی، کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی، مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -