تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بین الاقوامی مقابلے میں شریک 2 بھارتی ٹینک ناکارہ ہوگئے

ماسکو: بھارت کوایک بار پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بین الاقوامی مقابلے میں شریک بھارتی فوج کے 2 ٹینک خراب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل ٹینک بیاتھلون میں بھارت سمیت 19 ممالک کے ٹینکس شریک ہیں جو اپنی مہارت دکھارہے ہیں۔

بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے آنے والے بھارت کے دونوں ہی ٹینک مکینیکل خرابیوں کا شکار ہوگئے جس کے بعد بھارت کی ٹیم کو ایونٹ سے باہر نکال دیا گیا۔

بھارت نے ایونٹ میں شرکت کے لیے دو روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک بھیجے تھے تاکہ اگر ایک ٹینک میں کوئی خرابی آئے تو دوسرا اس کی جگہ تیار ہو تاہم اس کے دونوں ہی ٹینک خراب ہوگئے۔

خیال رہے کہ روس، بیلاروس ، قزاقستان اور چین کی ٹیمیں اب اس ایونٹ کے فائنل میں داخل ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور قزاقستان ٹی 72 بی تھری ٹینکس، بیلاروس ٹی 72 ٹینک، اور چین مقامی ساختہ ٹائپ 96 بی ٹینک کے ساتھ مقابلے میں شریک ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -