تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب

نئی دہلی : بھارت کے ریاستی انتخابات کے غیر حتمی نتائج میں اترپردیش میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس نے میدان مار لیا۔ بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین نتائج کے مطابق بی جے پی نے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ میں جبکہ کانگریس نے پنجاب میں مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جو نتائج شائع کیے ہیں اس کے مطابق یوپی اور اتراکھنڈ میں بی جے پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اور گووا میں کانگریس نے حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ بھارت کی بڑی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند بی جے پی بڑی جماعت بن کرابھری ہے۔ بی جے پی نے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کیں۔

اترکھنڈ میں بھی بی جے پی آگے ہے۔ پنجاب میں چوہترنشستوں پر کانگریس کی جیت ہوئی۔ گووا میں بھی کانگریس نے حریفوں کوپیچھے چھوڑدیا۔

بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں مسلمانوں کے ووٹ بی جے پی کو کیسے ملے ؟ دھاندلی نہیں ہوئی تو کاغذی ووٹنگ کرائی جائے۔

نتائج کے مطابق اتر پردیش اسمبلی کی کل 403 نشستوں میں سے بی جے پی نے 312 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس طرح 403رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

Comments

- Advertisement -