تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دنیا کا سب سے مفید مشروب دودھ

اللہ نے زمین پر موجود تمام مخلوقات کو حضرت انسان کی خدمت کے لیے پیدا فرمایا زمین سے اگنے والی سبزیاں اور پھل ہوں یا جانوروں سے حاصل کردہ گوشت اور انڈے، یہ سب ہماری خوراک کا بنیادی حصہ ہیں تاہم ان بیش بہا نعمتوں میں سب سے منفرد اور سود مند چیز دودھ ہے۔

ہماری خوراک میں شامل غذا میں دودھ وہ واحد مشروب ہے جس میں تمام وٹامن موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دودھ ایک مکمل غذا کا کام دیتا ہے ایک گلاس دودھ جسم کو درکار تمام وٹامن فراہم کردیتا ہے یہ توانائی کے حصول کا سب سے آسان اور ارزاں ذریعہ ہے۔ قرآن کریم میں بھی دودھ کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اسے نسل انسانی کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

فرمان باری تعالیٰ ہے  کہ:

اور تمہارے لیے  مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے، ان کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں یعنی خالص دودھ، جو پینے والوں کے لیے انتہائی خوش گوار ہے(سورۃ النحل، آیت 66)

دودھ انسانی اعضا کی بنیادی ضرورت ہے، جلد کی شادابی ہو یا کُھلی رنگت کا حصول، ہڈیوں کو مضبوطی دینا ہو یا حافظہ میں اضافہ مقصود ہو، دودھ موثر ترین غذا ہے۔

دودھ سے ذہنی استعداد اور دماغی طاقت میں اضافہ

انسانی جسم کی کارکردگی اور افعال کا دارومدار اچھی ذہنی صحت پر منحصر ہے، ذہن صحت مند ہے تو جسم کے دیگر اعضاء بھی اپنی کارکردگی بہتر طریقے سے انجام دیتے ہیں،دودھ کی سب سے خاص بات اس میں موجود وہ اجزاء ہیں جو ذہنی بالیدگی اور نیورو ٹرانسمیٹر کو قابو میں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے دماغ حاضر رہتا ہے اور ذہانت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

milk-post-1

چہرے کی دلکشی اور شادابی کا باعث

دودھ اپنے اجزاء کی افادیت کی وجہ سے ہی مشہور نہیں بلکہ اپنی رنگت کے باعث بھی انفرادیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ زمانہ قدیم سے چہرے کی دلکشی میں اضافے اور اِسے پُرکشش بنانے کے لیے دودھ کا استعمال کیا جاتا رہا ہے سائنسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دودھ میں موجود امائنو ایسڈ چہرے کی جلد کو نرم اور شاداب رکھتا ہے۔

milk-post-4

چہرے کی خشکی،جھائیوں اور دھبوں سے نجات

milk-post-3

دودھ میں موجود میں لیکٹک ایسڈ جلد کو صاف اور دھول و مٹی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے،لیکٹک ایسڈ دودھ کی ملائی میں کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے اس لیے اطباء تجویز کرتے ہیں کہ دودھ کی ملائی سے چہرے کا مساج کرنے سے چہرے کی خشکی، جھائیاں اور دھبوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

دودھ دانتوں کی مضبوطی اور سفید بنانے کا موجب

ہماری روز مرہ کی خوراک میں دودھ کیلشیم کے حصول کا سب بڑا ذریعہ ہے،کیلشیم دانتوں کو مضبوط رکھتا ہے جب کہ دودھ کی گہری سفید رنگت کا اثر بھی دانتوں پر پڑتا ہے اور دودھ کے استعما ل سے دانت سفید اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔

milk-post-6

ہڈیاں بھی مضبوط

دودھ میں موجود کیلشیم انسانی ہڈیوں کے لیے اس وقت مزید سود مند ہوجاتا ہے جب دودھ میں شامل وٹامن ڈی کیلشیم کو ہڈیوں کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے جس سے جوڑوں،پسلیوں اور ہڈیوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

milk-post-7

جسم کے پٹھوں کی بہتری کا سبب

دودھ میں شامل پروٹین جہاں جسم کے دیگر اعضاء کی غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے وہیں جسم کے پٹھوں کو مضبوط اور مربوط رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

milk-post-8

ہاضمہ درست رکھے

رات سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پینے سے ہاضمہ درست رہتا ہے دودھ میں موجود وٹامن ڈی -2 معدے میں گیس بننے نہیں بننے دیتا اور اس میں موجود فائبر قبض سے بچاتا ہے۔

خسرہ سے نجات

حکماء کا کہنا ہے کہ دودھ میں پچاس گرام صندل اور دس گرام ختی ملا کر چہرے پر لگانے سے خسرہ سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اور چہرے پر خسرے کے دھبے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

دودھ پینے کے عادی پُرسکون نیند کے مالک

ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ روازنہ دودھ پیتے ہیں وہ پرسکون اور گہری نیند سوتے ہیں جس کے باعث وہ صبح جلدی اُٹھتے ہیں اور دن پھر چابک و چوبند رہتے ہیں۔

milk-post-5

دودھ منہ کی بدبو بھی دور کردے

ایک مغربی تحقیق کے مطابق دودھ میں پائی جانے والی چربی اور پانی کی موجودگی سے منہ سے آنے والی بدبو ختم ہو جاتی ہے، تجربے کے طور پر لہسن کو چباتے ہی دودھ پی لیں تو بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

یہ پڑھیں:مونگ پھلی کب آپ کے لیے نقصان دہ ہے؟ جانیں

یہ بھی پڑھیں:بھنڈی، منفرد کمالات کی مالک سبزی

Comments

- Advertisement -